بارش برسانے والی ہوائیں ملک میں داخل ہو گئیں

بارش برسانے والی ہوائیں ملک میں داخل ہو گئیں

  

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ مو سمیات کے مطابق بارش برسانے والی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا۔جس سے آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور کوہاٹ، بنوں ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویڑن میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور ڈویڑن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -