ملکی سطح پراعلیٰ نسل کے بیلوں کا شو 17نومبر کو شیخوپورہ میں منعقد ہو گا
لاہور(کامرس رپورٹر)جانوروں کی افزائش ، بہتر نشو نما اور دیکھ بال کے حوالے سے شعور اجاگر کر نے کے لیے لاہورڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے پہلی بار پاکستان کیٹل شو 2016کروانے کا فیصلہ کیا ہے جو شیخوپورہ کیٹل مارکیٹ میں 17نومبر کو منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے بیوپاری اعلی نسل ، خوبصورت قد کاٹھ اور وزن میں ثانی نہ رکھنے والے بیل لائیں گے اور اول آنے والے بیل کے مالک کو تین لاکھ روپے نقد سمیت سرٹیفیکیٹ جاری کیے جائیں گے۔دوسری جانب لاہورڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی ڈاکٹر احتشام نے کیٹل شو کو رنگا رنگ بنانے کے لیے گھوڑوں کا رقص سمیت دیگر سٹالزلگانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ شو میں دودھیل اور اعلی نسل کے جانوروں کا مقابلہ ہوگا۔دودھیل جانوروں میں نیلی راوی کے لیے پہلا انعام تین لاکھ ،دوسرا نعام دو لاکھ اور تیسرا انعام ایک لاکھ دیا جائے گا۔ساہیوالی دودھیل نسل کے لیے پہلا انعام دو لاکھ دوسرا انعا م ایک لاکھ اور تیسرا انعام پچاس ہزار ہوگا۔ حصہ لینے والے جانوروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکاہے۔
کیٹل شو