چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی گداگروں کے خلافمہم بھرپو ر انداز میں جاری

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی گداگروں کے خلافمہم بھرپو ر انداز میں جاری

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو صبا صادق کی ہدایت پر بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے تحت گداگروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ چائلڈپروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے اس مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران30بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا جن میں 28لڑکے اور2لڑکیاں شامل ہے۔ لبرٹی مارکیٹ، کریم بلاک، مون مارکیٹ، اکبر چوک، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، شوکت خانم چوک، جوہر ٹاؤن، ڈیفنس موڑ اور دیگر علاقوں میں گرینڈ ریسکیو آپریشن کے ذریعے ان بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔اس ریسکیو آپریشن کے دوران سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور پولیس کی ٹیموں کا تعاون بھی شامل تھا۔ تحویل میں لئے گئے بچوں کو چائلڈپروٹیکشن کورٹ میں پیش کرنے کے بعد قانونی تحویل حاصل کی گئی اور بچوں کوعدالت کے حکم پر چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان بچوں کو رہائش اور خوراک کی تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں نیز ان بچوں کے والدین سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ انسداد گداگری مہم کی وجہ سے شہر میں بھکاری بچوں کی تعدادمیں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں نے اطمینان کاسانس لیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -