نسوار اور گٹکے کی فروخت روکنے کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع

نسوار اور گٹکے کی فروخت روکنے کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )تحریک انصاف نے نسوار اور گٹگا کی فروخت روکنے کیلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن احمد خان کی جانب سے نسوار اور گٹکا کی فروخت روکنے کیلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے، انہوں قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ نسوار اور گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ نئی نسل میں کمسن بچوں سمیت نوجوان اور بڑوں میں نسوار اور گٹکا کا نشہ تیزی سے استعمال ہونے لگا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ان کے استعمال سے کینسر کے خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -