ٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن ،6ٹرک سامان اٹھا لیا

ٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن ،6ٹرک سامان اٹھا لیا

  

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )داتا گنج بخش ٹاؤن کے ٹاؤن آفیسر ریگولیشن شہزاد قریشی اور ٹیکس کلیکٹر محمد طارق نے عملے کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ٹاؤن عملے نے مارکیٹ کے برآمدوں اور سڑک پر دکانداروں کی جانب سے رکھے پنجرے، بینچز، پٹھے اور ریڑھیاں اْٹھا لیں۔ٹاؤن انتظامیہ نے تجاوزات پر مشتمل چھ ٹرک سامان ضبط کرلیا، ٹاؤن ریگولیشن آفیسر شہزاد قریشی کے مطابق دکانداروں کی جانب سے اگر دوبارہ تجاوزات قائم کی گئیں تو دکانیں سیل کردی جائیں گی۔دوسری جانب ایل ڈی اے نے ٹھوکر سے شاہ ٹاؤن کی جانب غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کینال روڈ پر فاضلیہ مسجد کے قریب 17 کنال پر تعمیر غیر قانونی کمرشل پلازے کو مسمار کرنا شروع کردیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -