دھماکہ خیز موادکیس ، سیاسی جماعت کے 4ملزم بری

دھماکہ خیز موادکیس ، سیاسی جماعت کے 4ملزم بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کیس کا الزام میں گرفتار سیاسی جماعت کے 4ملزمان بری کردیا۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سیاسی جماعت کے چار ملزمان عرفان انڈہ، عمران راجو، شہزاد کھبا اور فرحان کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کیس کا الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔واضع رہے کہ ملزمان پر گارڈن تھانے میں دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کئے گئے تھے جبکہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -