آج نمونیا کا عالمی دن ،ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ میں آگاہی واک

آج نمونیا کا عالمی دن ،ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ میں آگاہی واک

  

لاہور (جنرل رپورٹر) دنیا بھر میں نمونیا کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں ۲۱ نومبر کو منا یا جاتا ہے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب میں عالمی دن برائے نمونیا کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید نے کی۔ اس واک میں پروگرام مینیجرز اور ڈائریکٹر وریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کے سٹاف نے کی۔اپنے پیغام میں وزیر اعلی کے مشیر براے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا نمونیا کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کے تمام وسا ئل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور بیماری سے تحفظ، ویکسینیشن اور علاج کے تمام پہلوؤں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ نمونیا سے پنجاب میں ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ چالیس ہزار سے زا ئد بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت پنجاب اور بچوں کے عالمی ادارے یونیسف کے مشترکہ پراجیکٹ تجدید شدہ عالمی رہنما اصولوں کے مطابق بچوں میں نمونیا اور ڈائریا کی روک تھام کا پانچ اظلاع میں آغاز کیا جا رہا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا والدین میں آگاہی دی جائے کہ بچوں کی ویکسینیشن کو وقت پر مکمل کروایءں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں نمونیا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کا آ غاز ۲۱۰۲ میں کیا گیا جس سے کافی بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کی ویکسینیشن کے علاوہ، انٹی بائیو ٹکس کی فراہمی اور ہیلتھ ایجوکیشن پر پوری توجہ سے کام ہو رہا ہے۔ گلو بل ایکشن پلان کے تحت نمو نیا کی روک تھام کے لیے تکنیکی ہدا یات اور سفارشات دستیا ب ہیں جن پر عمدر آمد سے نمونیا سے اموات میں کی لائی جا سکتی ہے ۔ نمونیا کے حوالے سے پنجاب پہلا صوبہ تھا جس نے اس بیماری کی ویکسین شروع کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -