ایل ڈی اے سٹی کیلئے ایکوائر کی جانیوالی اراضی کا معاوضہ ادا کرنیکا کام کل شرو ع

ایل ڈی اے سٹی کیلئے ایکوائر کی جانیوالی اراضی کا معاوضہ ادا کرنیکا کام کل ...

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی میں شامل موضع سدھڑ کی ایکوائر کی جانے والی ایک ہزار کنال اراضی کا معاوضہ ادا کرنے کا کام پیر 14نومبر سے شروع کیا جا رہا ہے ۔ ایل ڈی اے سٹی میں شامل اس موضع کی 80فیصد اراضی ڈویلپمنٹ پارٹرنز کے ذریعے پہلے ہی خریدی جا چکی ہے۔موضع سدھڑ کی باقی ماندہ اراضی ایکوائر کرنے سے ایل ڈی اے سٹی کے لئے حصول اراضی کے کام میں بہت بڑی پیش رفت ہو گی ۔مالکان و حق داران اراضی سے کہا گیا ہے کہ وہ معاوضہ وصول کرنے کے لئے اپنی درخواستیں ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل پرجمع کروائیں جہاں تمام کارروائی تین دن میں مکمل کرنے کے لئے ضروری اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔درخواست کے ساتھ درخواست دہندہ کے شناختی کارڈ کی کاپی‘دو گواہوں کے شناختی کارڈ کی کاپیاں‘ایک سو روپے کے اسٹامپ پیپر پر انڈیمنٹی بانڈ‘ پچاس روپے کے اسٹامپ پیپر پر بیان حلفی‘رجسٹری کی مصدقہ نقل‘ فرد برائے حصول معاوضہ تصدیق شدہ ریونیو آفیسر اور انتقال اراضی کی مصدقہ نقل منسلک کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -