ایرانی قونصلیٹ جنرل نے ویزہ کیلئے سہولیات دے کر دل جیت لئے :زائرین ویلفیئر فاؤنڈیشن

ایرانی قونصلیٹ جنرل نے ویزہ کیلئے سہولیات دے کر دل جیت لئے :زائرین ویلفیئر ...

  

لاہور(فورم رپورٹ:ڈویلپمنٹ سیل)ایرانی قونصلیٹ جنرل آغا محمد حسین بنی اسدی نے اہل پاکستان کے دل جیت لیے ہیں ،محرم الحرام عاشورہ کے موقع پر زائرین امام رضا اور زائرین امام حسین کو ویزہ کی فراہمی میں جس طرح کی سہولیات فراہم کی ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ،سفارت خانے کا وقت چار بجے تک کا تھا مگر رات 12بجے تک ویزے جاری کیے جاتے رہے ،ایرانی سفیر پاکستان و قونصلیٹ جنرل لاہور عراقی حکومت کی طرح 50سالہ خواتین اور 60سالہ مرد حضرات کو میڈیکل سے استشنیٰ دیں اور زائرین کی سہولت کے لیے انشورنس پالیسی اور میڈیکل کی شرط پر نظر ثانی کریں ان خیالات کا اظہار زائرین ویلفےئر فاونڈیشن پنجاب کے چےئرمین الحاج سید جاوید زیدی ،جنرل سیکرٹری الحاج منظور حسین جعفری،سینئر نائب صدر الحاج علامہ رشید تراابی،سیکرٹری اطلاعات الحاج عدنان علی جعفری نے روزنامہ پاکستان کے فورم میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ زائرین ویلفےئر فاونڈیشن نے ہمیشہ ایرانی قونصلیٹ سے تعاون کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ ویزہ کے حصول کے لیے پیش آنے والی مشکلات کو مزید بہتر بنائیں گے زائرین ویلفےئر فاونڈیشن کے سیکرٹری جنر ل الحاج منظور حسین جعفری نے ایرانی قونصلیٹ جنرل آغا محمد حسین بنی اسدی کی ناقابل فراموش خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا جس طرح آغا صاب نے ہمارے زائرین کے لیے سہولیات دیں ہیں ہم ان کے لیے ہر وقت دُعا گو ہیں،الحاج منظور حسین جعفری نے ایرانی ویزہ کے حصول کے لیے آسان طریقہ کار پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیکل اور انشورنس کی شرط واپس لے کر ایک اور احسان کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -