ترسیلی نظام کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے لیسکوکاانقلابی اقدام کا آغاز

ترسیلی نظام کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے لیسکوکاانقلابی اقدام کا آغاز

  

لاہور (کامرس رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو لیسکو واجد علی کاظمی کی جانب سے موسم سرما کے دوران لیسکو کے ترسیلی نظام کو مکمل بحال کرنے اور اس میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے ایک اور انقلابی قدم کا آغاز کیا ہے۔لیسکو چیف نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما کے دوران ترسیلی نظام میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، تاکہ آنے والے موسم گر ما میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس سلسلہ میں لیسکو کے سات سرکلز میں مجموعی طور پر 200kvاستعدادکے 350ٹرانسفارمرز فراہم کئے گئے ہیں، یعنی ہر سرکل کو 50ٹرانسفارمر ز مہیا کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹولیسکونے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں بجلی کی طلب کے بہت زیادہ بڑھ جانے اور گرم موسم کی شدت کے پیش نظر صارفین کو بجلی تسلسل کے ساتھ مہیاکرناہماری ترجیح ہوگی اور ایسے موسم میں مرمتی کاموں اور تعمیراتی کاموں کے لیے بجلی زیادہ بندکرنا مناسب نہ ہوگا لہٰذا یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ مرمتی او راصلاحی کاموں کو تفصیل کے ساتھ موسم سرمامیں ہی مکمل کیاجائے تاکہ آئندہ آنے والے موسم گرما میں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جاسکے۔لیسکوکا بجلی کی ترسیل کا نظام جہاں جہاں بھی سابقہ گرمیوں میں اوورلوڈپایاگیاتھا وہاں سسٹم میں نئے ٹرانسفارمرزشامل کرکے لوڈ کو تقسیم کیاجائے گا تاکہ بجلی کے ترسیلی نظام کو آئندہ گرمیوں میں تسلسل دیاجاسکے۔

مزید :

صفحہ آخر -