جموں و کشمیر کے غیر دعوے دار پناہ گزینوں کو وقف زرعی زمین دینے کیلئے کمیٹی تشکیل

جموں و کشمیر کے غیر دعوے دار پناہ گزینوں کو وقف زرعی زمین دینے کیلئے کمیٹی ...

  

لاہور(خبر نگار)سیکرٹری بورڈ آف ریونیو(ایس اینڈ آر) کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق و زیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات کی روشنی میں گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں جموں و کشمیر کے غیر دعوے دار پناہ گزین مہاجرین سابق وقف زرعی زمین کو مالکانہ حقوق عا رضی طور پر دینے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ نو ٹیفیکیشن کے مطابق و قف پراپرٹی ا ور بے گھر افراد کے کالعدم قانون1975ء کے تحت عارضی مالکانہ حقوق کے معاملات زیر غور لانے کے لئے متعلقہ ڈویژن کے کمشنرز،ڈی سی اوز،بورڈ آف ریونیو کا نمائندہ اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کمشنرآفس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔متعلقہ ڈویژن کے کمشنر کمیٹی کے سر براہ ہو نگے۔ کمیٹی مالکانہ حقوق کے حوالے سے گا ئیڈ لائن کو31دسمبر2016 ء تک حتمی شکل دے گی۔بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق ایک ہزار روپے فی پیداراری یونٹ کی ادائیگی کی شرط پر مالکانہ حقوق جموں و کشمیر کے پناہ گزین افراد کو دئیے جائیں گے۔ عارضی الاٹیوں کو آج سے سے قبل ڈویژنل کی سطح پر کمیٹی کے ذریعے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ10دسمبر2016 ء مقرر کی گئی ہے۔موصول ہونے والی ہر درخواست پر مکمل کی چھان بین کا عمل ایک ہفتہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس ہر دو ہفتہ بعد منعقد ہو ا کرے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -