عمران خان نے کرپشن کے خلافآواز بلند کی،میاں جاوید

عمران خان نے کرپشن کے خلافآواز بلند کی،میاں جاوید
 عمران خان نے کرپشن کے خلافآواز بلند کی،میاں جاوید

  

لاہور (سٹی رپورٹر) سابق ٹاؤن ناظم سمن آباد ٹاؤن و تحریک انصاف کے رہنما میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کیخلاف لازوال جدوجہد کو ہر سطح پر پذیرائی ملی ہے اوریہی وجہ ہے کہ حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں اگر ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنا ہے تو بلا امتیاز احتساب کا نظام رائج کرنا ہوگاجس نے بھی غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹی ہے اسے واپس لے کر پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے ۔میاں جاوید علی نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور یہی ترقی یافتہ اورمہذب پاکستان کی بنیاد بنے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -