چولستان کے مستحق کاشتکاروں میں 2ؒ ٓلاکھ36ہزار ایکڑ زمین تقسیم کرینگے، اقبال چنڑ

چولستان کے مستحق کاشتکاروں میں 2ؒ ٓلاکھ36ہزار ایکڑ زمین تقسیم کرینگے، اقبال ...

  

لاہور (اپنے خبر نگار سے )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چولستان کے بے زمین کاشتکاروں میں 2ؒ ٓلاکھ36ہزار ایکڑغیر آباد زمین بہاولپور ڈویژن کے 3اضلاع کے13ہزار400 بے زمین چولستان کے مستقل رہائش پذ یر کاشتکاروں میں صاف شفاف طریقہ کار کے ذریعے کاشتکاری کے لئے تقسیم کی جائے گی اوراس سلسلے میں پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ۔اس امر کا اظہار چیئرمین چولستان ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی، وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے بارہ ایکڑ کی زمین ایسے غریب چولستانی کاشتکاروں میں تقسیم کی جائے گی جن کے پاس6 ایکڑ سے کم زرعی زمینی رقبہ موجود ہے۔ جن کا شتکاروں میں یہ زمینی رقبہ تقسیم ہو گاان کے بارے ہر قسم کی تصدیق اور معلومات بذریعہ نادرا، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کرائی جا چکی ہے۔پہلے فیز میں دو لاکھ چھتیس ہزار ایکڑ میں سے ضلع بہاولپور1لاکھ 87 ہزار ایکڑ،ضلع بہاولنگر88ہزار400اور ضلع رحیم یار خان 3ہزار800ایکڑ رقبہ پر محیط زرعی رقبہ چولستانی کاشتکاروں میں تقسیم کیا جائے گا۔الاٹمنٹ لیٹرز تیار کر لئے گئے ہیں جنہیں مرتب کردہ شیڈول کے مطابق مرحلہ وار پر وقار تقریب میں حوالے کئے جائیں گے۔

چولستان/ذمین

مزید :

صفحہ آخر -