امراض چشم کے ممتاز پروفیسر اسد اسلم خان میو ہسپتال کے سی او تعینات

امراض چشم کے ممتاز پروفیسر اسد اسلم خان میو ہسپتال کے سی او تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ممتاز اور معروف پروفیسر اسد اسلم خان کو میو ہسپتال کا چیف ایگزیکٹو تعینات کر دیا ہے جس کا سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم شاہ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔پروفیسر اسد اسلم خاں قبل ازیں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی بھی رہ چکے ہیں ۔ستارہ امتیاز ہیں اور کالج آف آرتھمالوجی میو ہسپتال کے پرنسپل بھی ہیں اور امراض چشم کے ملک کے ممتاز پروفیسر ہیں ۔چیف ایگزیکٹو تعیناتی کے بعد روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پوفیسر اسد اسلم خان نے کہا کہ مریض ان کی پہلی ترجیح ہیں ان کو معیاری اور مفت علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا ۔میرے لئے مریض وی آئی پی کا درجہ رکھتا ہے ۔پروفیسر اسد اسلم خان نے کہا کہ سب کو ساتھ لیکر چلوں گا ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسیں ہمارے بچے ہیں ان کو سمجھائیں گے اور ڈیوٹی پر واپس لائیں گے ۔
سی او تعینات

مزید :

صفحہ آخر -