وزیر اعظم کا لوڈشیڈنگ کم کرنیکا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا،عابد صدیقی

وزیر اعظم کا لوڈشیڈنگ کم کرنیکا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کا دعویٰ بھی انتخابی دعوؤں کی طرح ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے 3 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے برعکس ہر علاقے میں ہفتے میں دو دن صبح 8 بجے سے 2 بجے تک بجلی غائب ہوتی ہے اور اس دوران پانی شہری پانی کو بھی ترستے رہتے ہیں جو عوام کے ساتھ صریح مذاق ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا لوڈشیڈنگ میں آدھی کمی کا اعلان مضحکہ خیز ہے سردیوں میں ویسے ہی بجلی کی کھپت اور طلب کم ہو جاتی ہے اور وزیر اعظم اس کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -