تحریک انصافکو نوازشریف کی ترجیحات سے اختلافہے،اعجاز چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے ساڑھے تین سالوں میں ملک وقوم کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، (ن) لیگ کے سیاہ دور حکومت میں آج غریب کی عزت نہ جان نہ مال محفوظ ہے نہ ، ملک میں نہ بجلی ہے نہ صاف پینے کا پانی اور نہ ہی غریب آدمی کو تعلیم کی سہولتیں میسر ہے ، تحریک انصاف کو عوامی منصوبوں سے نہیں نواز شریف کی ترجیہات سے اختلاف ہے ، شریف خاندان ملک کی نہیں صرف اپنی ترقی چاہتا ہے ، عوام کا پیسہ عوام خرچ کرنیکی بجائے نام نہاد منصوبوں پر ضائع کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف بڑھکیں مارنے کے سواء کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں ڈرامے بازی اور شعبدہ بازی سے کام نہیں چلے گا ، قوم لوٹی ہوئی دولت کا نواز شریف سے حساب چاہتی ہے نواز شریف سوہانے خوابوں اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے قوم کرپٹ بد دیانت ٹولے کا حساب چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیلی ٹیکسی ، آشیانہ سکیم سستی روٹی ، دانش سکول ، لیپ ٹاپ ، میٹرو ، اورنج ٹرین ، نندی پور، قائد اعظم سولر پلانٹ ، قرضہ ، سمیت دیگر فراڈ سکیموں سے اربوں روپے لوٹا گیا ،نواز شریف جمہوریت کا ڈھونڈرا پیٹ کر اور نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں، ناکام لیگ نے آج ملک و قو م کو آگے کے پیچھے کی جانب دھکیل دیا ہے ،پانامہ چوروں ٹولے کی رسوائی مقدر بن چکی ہے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا ہے ۔