صافپانی کا منصوبہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں شروع ہوا،آزاد تبسم

صافپانی کا منصوبہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں شروع ہوا،آزاد تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کا منصوبہ مسلم لیگ ن کے دور میں شروع ہو اہے ۔ اس منصوبے سے عوام کو صاف پانی دستیاب ہوگا اور وہ کئی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کی 5 تحصیلوں میں 80 سے زائد جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو کو جنوبی پنجاب کا ایک سیاحتی مقام بنانے کیلئے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس اقدام سے علاقے کی ترقی کے ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور عوام کو بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحت عامہ کے شعبہ کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ مظفرگڑھ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کے قیام سے علاقے کے عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتیں میسر آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ترقی کی متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا شعارہے۔