معروف گلوکار اے نیئر 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف گلوکار اے نیئر 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے
معروف گلوکار اے نیئر 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکار اے نیئر 66برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار اے نیئر انتقال کر گئے بتایا جاتا ہے کہ اے نیئر عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ اے نیئر نے اپنی بہترین گلوکاری پر 5مرتبہ نگار ایوارڈ بھی جیتا ۔ اے نیئر نے1974ء میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔ اے نیئر کے انتقال پر صدر پاکستان ممنون حسین نے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ موسیقی کیلئے اے نیئر کی خدمات کو تا دیر یاد کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے اے نیئر کے لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید :

صفحہ آخر -