ٹرمپ کی جیت سے پاکستان اور چین کی مشکلات بڑھیں گی،شیراز بشیر

ٹرمپ کی جیت سے پاکستان اور چین کی مشکلات بڑھیں گی،شیراز بشیر

  

لاہور(جنرل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ یوتھ ممبر لاہور باؤشیرازبشیر نے ہیلری کلنٹن کی شکست کو وال سٹریٹ کی حمایت اور امریکی اسٹیبلشمنٹ سے قربت کا باعث قرار دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جیت سے پاکستان اور چین کی مشکلات بڑھنے کے امکانات ہیں ٹرمپ کی نسل پرستانہ سوچ کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھنے کے امکانات ہیں۔ امریکی الیکشن پر تبصرہ کرتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جس قسم کی زبان استعمال کی وہ انکے انتہا پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتی ہے اگر ٹرمپ اپنے ان عزائم کو حقیقت کا روپ دھارنے نکل کھڑے ہو ئے تو پھر دنیا کو ایک نئے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا9الیون کے بعد امریکی پالیسیوں کی وجہ سے غیر محفوظ ہے اور امریکا کو بھی ایک سیاسی، معاشی، عسکری اور سفارت کارانہ مسیحا کی ضرورت ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -