باباگورو نانک جنم دن کی تقریبات ، سکھ یاتری آج لاہور پہنچیں گے

باباگورو نانک جنم دن کی تقریبات ، سکھ یاتری آج لاہور پہنچیں گے

  

لاہور( خبر نگار )سکھ مذہب کے بانی با با گورو نانک کے 548ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ہزاروں سکھ یاتری آج صبح9بجے سپیشل ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچیں گے ۔پاکستان آمد پرچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق ،پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ و دیگر بورڈ افسران کے ہمراہ استقبال کریں گے جبکہ اپنی یاتریا کے 10روزہ شیڈول میں 21نومبر کو واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے ۔اس سلسلہ میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے سیکورٹی ،رہائش ،ٹرانسپورٹ و دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، گورد واروں کی تزین و آرائش کر دی گئی ہے ۔ سکھ یاتری واہگہ بارڈر آمد کے بعد جنم استھان ننکانہ صاحب جائیں گے ۔جہاں پر یاتری سچا سودافاروق آباد جائیں گے۔14نومبر کو گورد وارہ جنم استھا ن ننکانہ صاحب کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی۔سکھ یاتری15نومبر کو گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے اور 17نومبر کو واپس لاہور گورو دوارہ ڈیرہ صاحب آئیں گے ،لاہور قیام کے دوران سکھ یاتری گورو ارہ دربار صاحب کرتار پور،ناروال اور گورو دارہ رہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کریں گے ۔یاتری اپنی یاترا مکمل کرنے کے بعد21نومبرکو واہگہ ریلوے سٹیشن کے ذریعے انڈیا واپس چلے جائیں گے ۔

باباگورونانک

مزید :

صفحہ آخر -