پنجاب پولیس میں پروکیورمنٹ سیل قائم کیا جائے گا،رانا بابر حسین

پنجاب پولیس میں پروکیورمنٹ سیل قائم کیا جائے گا،رانا بابر حسین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں پروکیورمنٹ سیل قائم کیا جائے گا اور پروکیورمنٹ سیل کیلئے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی اس سیل کے ذریعے پولیس کیلئے مختلف آلات اورمشینری کی خریداری کے عمل کو مزید شفافاورسہل بنانے میں مددملے گی۔ منصوبے پر ہونیوالے کام کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی کیونکہ یہ وہ منصوبہ ہے جس میں قوم کے 4 ارب روپے بچائے گئے ہیں لہذا معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کیلئے بھرتی کا عمل شفافطریقے سے این ٹی ایس کے ذریعے مکمل کیا جائے اوربہترین عملے کا شفافطریقے سے انتخاب کرکے تربیت کیلئے لندن بھجوایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ہنگامی حالات ہنگامی اقدامات کے متقاضی ہیں لہٰذا امن دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے جانفشانی اور موثر کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیئے جائیں۔ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی مانیٹرنگ کیلئے جامع نظام مرتب کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -