حکومت ملک سے اندھیرے مٹانے کیلئے بجلی کے منصوبے لگا رہی ہے،رانا مشہود
لاہور( خبر نگار )صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے۔ ہمارے آباد اجداد نے پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاتھا۔2008ء میں شہباز شریف نے گڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے جس کے نتیجے میں 2013ء میں عوام نے پھر مسلم لیگ(ن) کا انتخاب کیا۔انہوں نے یو سی73میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کے پیدا کئے گئے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) وطن عزیز سے اندھیروں کو مٹانے کیلئے بجلی کے منصوبے لگا رہی ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔آج عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو پر وقار اورمعیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے میٹرو بس کے بعد اب اورنج لائن ٹرین کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) عوام کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے عمران خان کی لاک ڈاؤن کی کال کو مسترد کر دیا ہے۔پاکستان میں اداروں کا استحکام ہو گا تو خوشحالی آئے گی۔عمران خان جھوٹ بول کر قوم کا وقت ضائع کرتے ہیں۔عمران خان یہودی لابی اور مودی کی بولی بولتے ہیں۔جلسے سے ایم این اے مہر اشتیاق ، چیئرمین سہیل عامر اوروائس چیئرمین حاجی قاہد خان سمیت دیگر شرکاء نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔
رانا مشہود ا