حکمران پانامہ لیکس پر راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے،عاصم میر

حکمران پانامہ لیکس پر راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے،عاصم میر
 حکمران پانامہ لیکس پر راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے،عاصم میر

  

لاہور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعاصم میر نے کہا ہے کہ حکمران اب پانامہ کیس میں راہ فرار اختیار نہیں کر سکتے ،ان کی پکڑ کا وقت آ گیا ،نواز شریف کا احتساب ہو کر رہیگا،سپریم کورٹ میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو جواب دینا ہی ہو گا کہ ان کے پاس اربوں کی جائیداد کہاں سے آئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد نے حکمرانوں کو کٹہرے میں لا کھڑا کیاہے اب پوری قوم کی نظریں عدالت پر لگی ہوئی ہیں حکمران اس دفعہ قوم کو چکماء دیکر نہیں بھاگ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘ دونوں پر بڑے پیمانے کی کرپشن کے الزامات ہیں ‘ ان دونوں پارٹیوں نے قومی خزانے کو ہمیشہ لوٹا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -