اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی ،مہم ‘43مقامات سے لاروا برآمد،26ہزار سے زائد آؤٹ ڈور مقامات کی چیکنگ
لاہور(اپنے خبر نگار سے)انسداد ڈینگی ا جلاس ٹا ؤن ایڈمنسٹریشن ا قبال ٹاؤن میں جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار زیدی کی سربراہی میں ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کو ہدایت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ا قبال ٹاؤن کی 19یونین کونسلوں میں11000انڈور سپاٹس اور 2960 کنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ آؤٹ ڈور 26701 مقامات اور 1345 کنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔ 43 مقامات پر لاروا پایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔