پاکستان ینگ فارماسسٹس کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف مظاہرہ ،صحت کے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ

پاکستان ینگ فارماسسٹس کا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف مظاہرہ ،صحت کے ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان ینگ فارماسسٹ ایسویسی ایشن اور پاکستان ڈرگ کورٹ لائرز فورم کے تحت پریس کلب لاہور کے سامنے ادویات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔ ینگ فارماسسٹ رہنما ڈاکٹر ہارون یوسف، نور محمد مہر، ڈاکٹر حناشوکت ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ سال میں پانچ دفعہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ نیب نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں آٹھ ارب سے زیادہ فارما کمپنیوں کو سزا ور جرمانہ عائد کیا ہے مگر عمل درآمد اسلم افغانی کی وجہ سے رکا ہوا ہے ۔ غریب عوا م کے ساتھ ادویات اور مہنگائی کے نام پر کھیل کھیلا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہامریضوں کی مسلسل جیب کٹ رہی ہے ۔ کرپٹ عناصر اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ سے روزانہ پاکستا ن میں 500افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ڈرگ لائرز فورم کے مرکزی صدر نو ر مہر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مریضوں کو بچانے کیلئے صحت کے بجٹ میں 10گنا اضافہ کیا جائے ڈریپکے سی ای اوکو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ وزیر اعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان ہماری ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای اواور اس کی کمپنی کے خلاف فوری تحقیقات اور سوموٹو ایکشن کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -