بیت اللہ اور مسجد نبویؐ کے تحفظ کیلئے مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑیگا: حافظ سعید

بیت اللہ اور مسجد نبویؐ کے تحفظ کیلئے مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑیگا: حافظ سعید

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سرزمین حرمین شریفین کیخلاف سازشیں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ جیسے انتہاپسند کے امریکی صدر بننے کے بعد حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔بیت اللہ اور مسجد نبوی ؐکے تحفظ کیلئے مسلم ملکوں کو باہم متحد ہونا ہوگا۔ 13نومبر کو مال روڈ پر بڑی تحفظ حرمین شریفین کانفرنس ہو گی۔ ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔بیرونی قوتیں مسلمانوں کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر کے اپنی دہشت گردی کے راستے ہموار کر رہی ہیں۔ اسلام ظلم وجبر نہیں امن و سلامتی کا دین ہے۔ لاکھوں مسلمانوں کے قتل کی سزادینے کیلئے اللہ نے ٹرمپ کو امریکیوں پر مسلط کر دیا۔جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہاکہ حرمین شریفین کا تحفظ بہت اہم مسئلہ ہے۔ اس وقت مسلمانوں کے دینی مرکز سعودی عرب کیخلاف سازشیں عروج پر ہیں اور چاروں اطراف سے اس کا گھیراؤ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر میزائل داغ کر بیت اللہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ مسلم ملکوں کی طرف سے ان ناپاک جسارت پر شدید ردعمل کا اظہا رہونا چاہیے تھا لیکن افسوسناک بات ہے کہ ایسی صورتحال دیکھنے میں نہیں آرہی۔حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے عوامی سطح پر رائے عامہ ہموار کریں گے۔ اس سلسلہ میں مال روڈ پر ہونے والی کانفرنس پہلا عوامی پروگرام ہے۔ دیگر شہروں میں تحفظ حرمین شریفین کانفرنسوں کاانعقادکیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -