حب میں رینجرز کی کارروائی میں کالعدم جنداللہ کا امیر عارف عرف ثاقب ہلاک

حب میں رینجرز کی کارروائی میں کالعدم جنداللہ کا امیر عارف عرف ثاقب ہلاک

  

حب(اے این این) بلوچستان کے علاقے حب میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم جنداللہ پاکستان کے امیر عارف عرف ثاقب کو ہلاک کردیا۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم عارف عرف ثاقب کالعدم جنداللہ پاکستان کا امیر تھا اور القاعدہ، جماعت الاحرار،داعش کیساتھ مل کر کارروائیاں کرتا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف عرف ثاقب لشکرجھنگوی کے ساتھ بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرتاتھا جبکہ کراچی اور بلوچستان میں ہونیوالے خودکش دھماکوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی میں ملزم کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ہے۔ملزم پاکستان کے علاوہ ایران کو بھی تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -