ایل پی جی کی قیمتوں میں 5روپے فی کلو مزید اضافہ، گھریلو سلنڈر 1239روپے کا ہو گیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں 5روپے فی کلو مزید اضافہ، گھریلو سلنڈر 1239روپے کا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبر نگا ر )اوگرا کی منظور ی کے بغیر ایل پی جی ما ر کیٹنگ کمپنیاں نے ایک مر یبہ پھر بلیک ما ر کیٹنگ شروع کردی ہے جس میں دوسرے ہفتے میں تیسری مرتبہ ایل پی جی سیلرز نے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔پانچ روپے اضافے کے بعد ایل پی جی ایک سو پانچ روپے تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پانچ روپے فی کلوگرام اضافے کے نتیجے میں کمرشل سلنڈر کی قیمت دوسوبائیس روپے مزید بڑھ گئی ہے،کمرشل سلنڈرکی نئی قیمت چار ہزار چھ سو بہتر روپے ہوگی۔۔اسی طرح گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی انسٹھ روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت ایک ہزار دوسوانتالیس روپے تک پہنچ گئی ہے۔ایل پی جی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پرشہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی ایل پی جی سیلرز نے معمول کے مطابق قیمتیں بڑھانا شروع کردی ہیں مگر انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -