پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام سہ روزہ قومی نمائش

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرکے زیر اہتمام سہ روزہ قومی نمائش

  

لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے تعاون سے یوم اقبال کے حوالے سے پاکستان فلٹیلک ایسوسی ایشن ڈاک ٹکٹوں کی سہ روز ہ قومی نمائش پنجاب آرٹ گیلری، -1قذافی سٹیڈیم میں 11 سے 13 نومبر تک منعقد کر رہی ہے جس میں ملک بھر سے ٹکٹوں کے شائقین شرکت کر رہے ہیں۔ یہ نمائش نئے ڈاک ٹکٹوں کے شوقین حضرات کیلئے نادر موقع ہے کہ وہ آئیں اور دنیا کی نادر ڈاک ٹکٹوں کے مجموعہ کو دیکھیں جو کہ مختلف موضوعات پر ترتیب دیئے گئے ہیں جس میں علامہ اقبال کے حوالے سے مختلف ممالک کے جاری کئے گئے ڈاک ٹکٹ بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر پاک پوسٹ تین مختلف یادگاری پوسٹ مارک جاری کرے گا جو صرف نمائش گاہ میں دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ یادگاری ٹکٹوں کا سٹال بھی پاک پوسٹ کی طرف سے لگایا جائے گا جہاں پر گزشتہ کچھ سالوں میں جاری کئے گئے ڈاک ٹکٹ فیس ویلیو پر دستیاب ہوں گے۔اس موقع پر معروف مصورِ اقبال جناب اسلم کمال کی علامہ اقبال کے حوالے سے پیٹینگز بھی نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ تمام پریس، میڈیا اور پبلک خاص طور پر نوجوان سٹوڈنٹس کو شرکت کی دعوتِ عام ہے۔

مزید :

کلچر -