عمائمہ ملک 18نومبر کو اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی

عمائمہ ملک 18نومبر کو اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی
 عمائمہ ملک 18نومبر کو اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی

  

لاہور(این این آئی ) معروف اداکارہ عمائمہ ملک 18نومبر کو اپنی 29ویں سالگرہ منائیں گی ۔ عمائمہ ملک18نومبر 1987ء کو کوئٹہ میں پید اہوئیں انہوں نے اپنے کیرئیر کاآغاز کراچی میں ماڈلنگ سے کیاجس کے بعد وہ ٹی و ی ڈراموں میں جلوہ گرہوئیں اور اپنی علیحدہ پہچان بنائی۔ انہوں نے عشق جنون دیوانگی ،تنویرفاطمہ بی اے ،تعلق اوراکبری اصغری سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔اس دوران انہوں نے اداکارشمعون عباسی سے شادی کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکی۔ عمائمہ ملک کو اصل شہر ت ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’بول ‘‘سے ملی جس میں وہ کام کرنے کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئیں ۔

بعد ازاں ان کو بھارتی فلموں کی پیشکش بھی ہوئی جس پر انہوں نے بالی وڈ کی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منوایا ۔ عمائمہ ملک اپنی 29ویں سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی ۔

مزید :

کلچر -