نمرین بٹ 25 نومبر کوابرار الحق کے ساتھ دبئی میں میوزیکل شو میں شرکت کریں گی

نمرین بٹ 25 نومبر کوابرار الحق کے ساتھ دبئی میں میوزیکل شو میں شرکت کریں گی
 نمرین بٹ 25 نومبر کوابرار الحق کے ساتھ دبئی میں میوزیکل شو میں شرکت کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)معروف ماڈل و کلاسیکل ڈانسرنمرین بٹ 25 نومبر کو دبئی میں میوزیکل شو میں شرکت کریں گی۔تفصیلات کے مطابق نمرین بٹ دبئی میں میوزیکل شو میں شرکت کے لئے گلوکار ابرارالحق کے ساتھ جائیں گی۔نمرین بٹ اپنے کلاسیکل رقص کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں اور اسی کو دیکھتے ہوئے ان کو اس ٹور میں شامل کیا گیا ہے۔نمرین بٹ نے بتایا کہ وہ کوریوگرافر وکی سمراٹ سے اس شو کے حوالے سے ریہرسل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی فن کی وجہ سے ان کو اندرون اور بیرون ملک شناخت اور پہچان ملی ہے۔ نمرین بٹ نے کہا کہ اداکاری کا شوق ہے ۔فلموں میں کام کی آفرز بھی آتی رہتی ہیں لیکن زیادہ دھیان اپنے رقص پر ہی دیتی ہوں۔

مزید :

کلچر -