دپیکا پڈوکون کا ناقابل یقین روپ سامنے آگیا

دپیکا پڈوکون کا ناقابل یقین روپ سامنے آگیا
 دپیکا پڈوکون کا ناقابل یقین روپ سامنے آگیا

  

ممبئی( آن لائن )دپیکا پڈوکون کا شمار بولی وڈ کی کامیاب اداکاراوں میں ہوتا ہے، جو ایک کے بعد ایک منفرد کردار سے مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوتی آرہی ہیں۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس فلم کی ہدایاے کامیاب ایرانی ڈائیریکٹر ماجد مجیدی دیں گے، جس کی شوٹنگ ہندوستان کے مختلف شہروں ممبئی، دہلی اور راجھستان میں کی جائے گی۔30 سالہ دپیکا پڈوکون کے مطابق یہ فلم رشتوں پر مبنی ایک جذباتی کہانی ہے۔اس کے علاوہ دپیکا کی پہلی ہولی وڈ فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' اگلے سال جنوری میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، وہ اس وقت اپنی ایک اور بولی وڈ فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید :

کلچر -