فیس بک نئے سنیپ چیٹ کے دلچسپ فلٹرز سے خوفزدہ

فیس بک نئے سنیپ چیٹ کے دلچسپ فلٹرز سے خوفزدہ
فیس بک نئے سنیپ چیٹ کے دلچسپ فلٹرز سے خوفزدہ

  

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیس بک اس وقت جس ایپ سے خوفزدہ ہے وہ سنیپ چیٹ ہے جس کی خاصیت اس کے دلچسپ فلٹرز ہیں جو آپ کے چہرے کو کبھی فلاور پرنسز یا رینبو ٹپکانے والے میں بدل دیتے ہیں۔ اب تک یہ فیچر صرف فرنٹ کیمرے میں کام کرتا تھا اور چہروں پر ہی کارآمد تھا مگر اب کمپنی نے ایسی اپ ڈیٹ کر دی ہے جو دیگر تمام ایپس کے ہوش اڑا دے گی۔ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے سنیپ چیٹ نے یہ زبردست گرافکس بیک کیمرے کیلئے بھی متعارف کرا دیئے ہیں جس سے چہروں کے بجائے اپنے اردگرد موجود کسی بھی چیز کو عجیب و غریب بنایا جاسکتا ہے۔ اس فیچر کو ورلڈ لینسز کا نام دیا گیا ہے اور یہ اس وقت متحرک ہوتا ہے جب آپ بیک کیمرے کو چلا کر سکرین پر کسی بھی چیز کو کلک کرتے ہیں۔ اب تک اس میں 7 آپشنز صارفین کیلئے دستیاب ہیں ، سنیپ چیٹ کے مطابق یہ ایفیکٹس اس کے جلد فروخت کیلئے پیش کیے جانے والے سپیکٹلز گلاسز میں زیادہ بہتر کام کریں گے جس میں آپ راؤنڈ ویڈیو کلپس ریکارڈ کرکے ایپ پر شیئر کرسکیں گے تاہم آپ اپنے سمارٹ فون پر بھی اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ بس آپ کو سنیپ چیٹ ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور ہاں یہ فیچر یقیناً فیس بک کو بھی مشکل میں ڈال سکتا ہے جو سنیپ چیٹ کے مختلف فیچرز کو تیزی سے اپنی ایپس کا حصہ بناکر حریف ایپ کی مقبولیت کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -