چین سے 83 لاکھ سال پرانے بڑے دانتوں والے چیتے کی کھوپڑی برآمد

چین سے 83 لاکھ سال پرانے بڑے دانتوں والے چیتے کی کھوپڑی برآمد
چین سے 83 لاکھ سال پرانے بڑے دانتوں والے چیتے کی کھوپڑی برآمد

  

شنگھائی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں معدوم ہوجانے والے خمیدہ دانتوں والے( سیبر ٹوتھڈ) 83 لاکھ سال پرانے ٹائیگر کی سب سے بڑی کھوپڑی دریافت ہوئی ہے جس کی لمبائی 40 سینٹی میٹر کے برابر ہے۔اس لحاظ سے اس ٹائیگر کا وزن 892 پونڈ اور لمبائی 3 میٹر سے کچھ زیادہ تھی یعنی آج برفانی علاقوں میں پائے جانے والے سفید ریچھ جتنا بڑا تھا، اس کے لمبے اور نوکیلے دانت جبڑے سے باہر تک تھے لیکن اس کے منہ کا دہانہ چھوٹا ہے جس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ یہ چھوٹے جانوروں کا شکار کرتا تھا۔ یہ اہم فاسل 83 لاکھ سال پرانا ہے جس کا سر تھوڑا سا متاثر ہوچکا ہے۔ نہ صرف اب تک پائے جانے والے سیبر ٹوتھڈ ٹائیگر سے اس کا سر بڑا ہے بلکہ برفانی عہد کے ایسے ہی جانوروں سے بھی نمایاں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -