خام تیل کی گرتی قیمت ،ترسیلات زر میں 8فیصد کمی :سٹیٹ بینک

خام تیل کی گرتی قیمت ،ترسیلات زر میں 8فیصد کمی :سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( اکنامک رپورٹر )خام تیل کی قیمت میں کمی کا اثر پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات پر ہونے لگا، گلف ممالک نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6 فیصد کم ترسیلات پاکستان بھیجیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبرمیں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر رہا جو اگست کے مقابلے میں آٹھ فیصد کم ہے۔ اگست میں پاکستان نے ایک ارب 76 کروڑ ڈالر کی ترسیلات وصول کیں تھیں۔سعودی عرب سے ستمبر میں 13، عرب امارات سے 9 جبکہ امریکہ سے 5 فیصد کم ترسیلات وطن بھیجی گئیں۔ یورپی یونین سے خارج ہونے کے فیصلے کے باوجود برطانیہ میں مقیم پاکستانی افرادی قوت نے 9 فیصد زائد زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کید وران 4 ارب 69 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے جو گذشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ گلف ممالک نے پہلی سہ ماہی میں 6 فیصد کم ترسیلات زر پاکستان بھیجیں۔

مزید :

کامرس -