صرف 30 منٹ میں ایچ آئی وی شناخت کرنیوالی یو ایس بی اسٹک ایجاد

صرف 30 منٹ میں ایچ آئی وی شناخت کرنیوالی یو ایس بی اسٹک ایجاد
صرف 30 منٹ میں ایچ آئی وی شناخت کرنیوالی یو ایس بی اسٹک ایجاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی سائنسدانوں نے ایچ آئی وی کی شناخت کرنے والا یو ایس بی نما آلہ تیار کیا ہے جو صرف 30 منٹ میں وائرس کو بھانپ سکتا ہے۔اس پر خون کا ایک قطرہ ٹپکا کر اسے کمپیوٹر ٹیبلٹ یا دوسرے دستی آلے کی یو ایس بی پورٹ پر لگادیا جاتا ہے۔ اس کے بعد سافٹ ویئر 30 منٹ تک خون کا تجزیہ کرکے بتاتا ہے کہ مریض کے خون میں ایچ آئی وی ہے یا نہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے درست ترین انداز میں ایچ آئی وی کی شناخت کی جاسکتی ہے۔اس آلے کو امپیریل کالج لندن نے امراض کی تشخیصی کمپنی ڈی این اے الیکٹرانکس کی مدد سے تیار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلہ دور دراز اور غریب علاقوں کے مریضوں میں ایچ آئی وی شناخت کرنے کے لیے بہت مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ یوایس بی صرف منٹوں میں تنائج دیتی ہے جب کہ ایچ آئی وی کیروایتی ٹیسٹ میں کئی دن صرف ہوجاتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -