سری لنکا کی حکومت کا غیر ملکیوں پر جائیداد کی خریداری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان
کولمبو( آن لائن )سری لنکا کی حکومت نے غیر ملکیوں پر جائیداد کی خریداری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیاہے۔ سری لنکا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ روی کارونانایاکے نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کو بتایاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے تعمیراتی شعبے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔