پاکستان بیوریج لمیٹڈ اور رمادا کریک کا سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان بیوریج لمیٹڈ اور رمادا کریک کا سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط
 پاکستان بیوریج لمیٹڈ اور رمادا کریک کا سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط

  

لاہور(پ ر) ہوٹل کی صنعت میں جانا پہچانا نام دی رمادا چین (The Ramada Chain) نے حال ہی میں کراچی کے علاقے ڈیفینس میں اپنے نئے ہوٹل کا افتتاح کیا ہے۔ 63 ملکوں میں 800 ہوٹلوں کے ساتھ رمادا کا موجودہ حاصل کردہ خطہ اپنے مہمانوں کو بحرِعرب کا خوبصورت نظارہ کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔اسی ہوٹل میں حال ہی میں منعقدہ ایک شاندارتقریب کے موقع پر ہوٹل کے مہمانوں کو کاربونیٹڈ اور غیر کاربونیٹڈ مشروبات کی ترسیل کے لیے پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جناب یاسین ایچ قسام اور رمادا کریک ہوٹل کے سی ای اوافتخار قریشی نے ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کیے۔ دوسرے سینیئر اراکین بھی وہاں موجود تھے جن میں پی بی ایل کے ڈائریکٹر جناب زید یاسین، پی بی ایل کے جنرل مینجرآغا محمد خان اور رمادا کریک ہوٹل کے مینجر مارکیٹنگ اور پی آر جناب عبید اللّٰہ انور شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رمادا کریک ہوٹل کے سی ای اوافتخار قریشی نے کہا کہ" یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کا نقطۂ نظر پاکستان میں مہان نوازی کی نئے سرے سے وضاحت کرنا اور مہمانوں اور مسافروں کے قیام کو پُر سکون اور آرام دہ بنانے کے لیے بہترین دستیاب انتخاب فراہم کرنا ہے جس کی وجہ سے پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کرنا ایک اگلا قدرتی اقدام ہے۔ ملکی معیشت میں تعاون کی غرض سے قریشی صاحب نے ملک میں مزید پانچ ستارہ ہوٹل کھولنے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا"۔پی بی ایل کے جنرل مینجر جناب محمد آغا خان نے کہا کہ "پاکستان بیوریج لمیٹڈ میں اپنے صارفین کو اعلٰی معیاری مصنوعات کی فراہمی پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔

رمادا کریک ہوٹل کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کرکے ہماری نظریں اُن کے مہمانوں کے لیے تجربات کو مزید بہتر بنانے اور رمادا کریک ہوٹل کو ان کی آئندہ کی کاوشوں میں سپورٹ فراہم کرنے پر مرکوز ہیں"۔

مزید :

کامرس -