اقتصادی راہداری سے غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ہوگا ،خادم حسین

اقتصادی راہداری سے غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ہوگا ،خادم حسین

  

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا سی پیک پاکستان میں سرمایہ کاری کو روغ دینے کے لیے نیا رجحان پیدا کررہا ہے دنیا بھر کی معروفت کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔چینی ٹیکنالوجی و مہارت پاکستانی سستی بہترین افرادی قوت سے ملک میں صنعتی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ تاجر برادری چین کے ساتھ تجارت و کاروبار کیلئے چین کے امپ ورٹ اسٹرکچر اور کاروباری طریقوں کو سمجھے اور اسے اپنا کر پاکستانی اشیاء کا معیار بلند کرے اور انہیں بیرون ملک برآمد کرکے برآمدات میں اضافہ اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی صنعت کو ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن میں مدد دے اور صنعتی مشینری کی درآمد پر عائد ڈیوٹی کم کرے جس سے مقامی صنعتوں کی اپ گریڈیشن میں مدد ملے گی اورملکی صنعت ترقی کرے گی جس سے پاکستان کا صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بننے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔

مزید :

کامرس -