پیف نے چولستان کے بچوں کو گھروں کے نزدیک مفت تعلیم مہیا کر دی ہے،طارق محمود

پیف نے چولستان کے بچوں کو گھروں کے نزدیک مفت تعلیم مہیا کر دی ہے،طارق محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے جنوبی پنجاب کے تین اضلاع بہاولپور،بہاولنگر اور رحیم یار خان پر محیط چولستان کے بچوں کو ان کے گھروں کے نزدیک مفت تعلیم مہیا کر دی ہے۔ اسی طرح چولستان کے خانہ بدوش گھرانوں کی سہولت کے لیے موبائل سکولنگ کا منفرد منصوبہ نہایت کامیاب ثابت ہوا ہے۔ یہ بات اطمینا ن بخش ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کوششوں سے چولستان کے صحرا میں علم کے پھول کھلے ہیں ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ دور دراز صحرائی علاقوں کے بچوں کے لیے تعلیم کی سہولت ایک نعمت سے کم نہیں۔ تعلیم تک رسائی ملنے سے ان بچوں کا معاشی مستقبل محفوظ ہوا ہے ۔ اس منصوبے کی کامیابی کے بعد موبائل سکولنگ کو توسیع دی جائے گی۔


اور پیف کی کوشش ہے کہ کوئی خانہ بدوش بچہ پسماندگی کی بناء پر تعلیم سے محروم نہ رہے۔یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے یہاں اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز ، پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قمرالاسلام راجہ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایک کامیاب ادارہ ہے ۔جس نے چولستان کے دور درازعلاقوں میں موبائل سکولنگ جیسی انقلاب آفرین اصطلا حات کے ذریعے بے وسیلہ گھرانوں کو تعلیمی اخراجات کی فکر سے آزاد کردیا ہے ۔ہمارا مقصدمستحق اورغریب گھرانوں کے بے وسیلہ بچوں اور بچیوں تک مفت و معیار ی تعلیم کو ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچانا ہے تاکہ مفلسی تعلیم کے اجالے کا راستہ نہ روک سکے۔