پی یو میں علامہ محمد اقبال کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد

پی یو میں علامہ محمد اقبال کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرام کا ...

  

لاہور (خبر نگار)یوم اقبال کی مناسبت سے پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج، شعبہ مائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس ، سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیزاور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام مفکر ،شاعراور حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی خدمات اور تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیاجس میں سینئر فیکلٹی ممبران، ملازمین اور طلباؤ طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ ایم ایم جی میں چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری کی زیر صدارت منعقدہ پروگرام میں طلبہ نے کلام اقبال اور تقاریرکے ذریعے علامہ اقبال کی زندگی اور تعلیمات بیان کیں جبکہ اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر عبد الرحمان اور ڈاکٹر نوشین نے اقبال کی شاعری پیش کی۔

۔ پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری کی زیر صدارت منعقدہ سیمینار میں اقبال کی زندگی کے مختلف پہلوؤں ، نظریات اور تعلیمات پر سیر حاصل گفتگو کی ۔

سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری ،پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم اکرام شاہ، ڈاکٹر نصرت نثار، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پروفیسر ڈاکٹر مظہر معین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز میں ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید کی ہدایت پر کوئز مقابلوں ، سیمیناراور مباحثہ کے پروگرامز کے ذریعے شاعر مشرق کی خدمات کو خراج پیش کیا گیا۔ کالج آف ارتھ ایند انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد کی زیر صدارت ’’اپنا مقام پیدا کر ‘‘ کے موضوع پر تقریری اور کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ طلبہ کی جانب سے علامہ اقبال کی زندگی پر بنی خصوصی ڈاکیومینٹری بھی پروگرام کے دوران پیش کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -