یو ای ٹی شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے کون کوسٹ لمیٹڈ سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

یو ای ٹی شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے کون کوسٹ لمیٹڈ سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

  

لاہور (خبر نگار ) یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ نے کون کوسٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔ پنجاب کون کوسٹ کمپنی پاکستان کی تعمیراتی اور ٹیکنیکل کمپنیوں میں سب سے نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ معاہدے کی رو سے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کون کوسٹ کمپنی کو ضروری تحقیقی مواد فراہم کرے گا یہ یادداشت صنعتی اور تعلیمی لحاظ سے دونوں شعبوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔پہلے مرحلے میں پنجاب کون کوسٹ کمپنی نے اوزون ایجنگ ٹیسٹ مواد کی خصوصیات کو جانچنے کے لیے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے حوالے کر دیا ہے اس موقع پر ڈائر یکٹر کون کاسٹ کمپنی عثمان علی اشرف اور شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے چیئر مین کے باہمی رضامندی کی دستاویز پر دستخط کیے جبکہ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے پنجاب کون کاسٹ کمپنی کے اس اقدام کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -