پی ٹی آئی کی سعدیہ سہیل کی جانب سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پی ٹی آئی کی سعدیہ سہیل کی جانب سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں پابندی کے باوجود بلاخوف و خطر چیل گوشت کی فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے ماحول آلودہ رہنے لگا جبکہ گارڈن برڈز کی افزائش نسل بھی شدید متاثر ہونے لگی ہے۔ جا بجا سڑکوں، نہر، دریا کے کناروں پر پڑا چیل گوشت ٹریفک حادثات کا باعث بننے کے ساتھ ائیر ٹریفک کے لئے بھی خطرہ بنتا جا رہا ہے ماہرین کے مطابق باآسانی گوشت کی دستیابی کے باعث شہر کی فضا میں چیلوں کی بھرمار ہو چکی ہے جن فضاؤں میں کبھی مینا، فاختہ، طوطے، چڑیوں کی چہچہاہٹ ہوتی تھی آج ان فضاؤں پر چیل، کوؤں کا قبضہ ہے چیل گوش سڑکوں پر پھینکنے کی وجہ سے شہریوں کو حادثات کے ساتھ شدید ذہنی کوفت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے وائلڈ لائف کی جانب سے لگائے گئے مصنوعی گھونسلے بھی پرندون کو اپنی طرف راغب نہیں کر سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -