سڑکوں کے راستوں درختوں کی کٹائی کے باعث سموگ جیسی آلودگی پیدا ہوئی، یاسر گیلانی

سڑکوں کے راستوں درختوں کی کٹائی کے باعث سموگ جیسی آلودگی پیدا ہوئی، یاسر ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کروڑوں درخت لگا کر فضائی آلودگی کے خاتمے کا بندوبست کر رہی ہے جبکہ پنجاب حکومت سڑکوں اور پلوں کے راستوں سے کثیر تعداد میں درختوں کو کاٹ رہی ہے جس کے نتیجے میں لاہور کے رہائشیوں کو سموگ جیسی فضائی آلودگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ کے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں کروڑوں درخت لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد عالمی ماحولیاتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ وارننگ پر نوٹس لینا تھا جس مطابق پاکستان ماحولیاتی آلودگی میں پاکستان کا صف اول میں شمار تھا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔

جبکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے اپنی شہنشاہیت کو قائم رکھا ہوا ہے۔ ایسے سڑکوں اور پلوں کا کیا کرنا ہے عوام آج گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔ ناک، کان اور گلے کے بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت ہوش کے ناخن لے اور عوام کے فلاح و بہبود کے کاموں پر توجہ دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -