ورکس منیجر کی تعیناتی پر جی ایم ریلوے ،ڈی ایس مغلپورہ اور وزیر ریلوے سے اظہار تشکر

ورکس منیجر کی تعیناتی پر جی ایم ریلوے ،ڈی ایس مغلپورہ اور وزیر ریلوے سے اظہار ...

  

لاہور( خبر نگار خصوصی )ریلوے محنت کش یونین سٹیل شاپ کے زیر اہتمام ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ورکس منیجر کی تعیناتی پر جی ایم ریلوے ،ڈی ایس مغلپورہ اور وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر شاہ ،میاں مقبول،نسیم خان،،شرافت علی،میاں رزاق ا،یم عارف اور محمد شبیر کا کہنا تھا کہ عاطف اشفاق کی تعیناتی سے سٹیل شاپ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان کی قیادت میں سٹیل شاپ کی انتظامیہ اور مزدور مل کر ریلوے کی ترقی کے لئے جدو جہد کرتے رہیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹیل شاپ میں مفاد پرست اور بلیک میلرز کے ٹولہ نے جو اندھیر نگری مچائی ہوئی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اس ٹولہ نے ایک جھوٹا اشتہار لگا کر عاطف اشفاق جیسے ایماندار اور قابل افسر کو بلیک میل کرنا شروع کیا ہوا ہے ہم سب اس بات کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔سٹیل شاپ کے مزدور ورکس منیجر کے ساتھ تھے اور ساتھ ہی رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -