پنجاب حکومت نے تمام اداروں کے فنڈز روک کرکہیں اور خرچ کر دیئے ،نصیراحمد

پنجاب حکومت نے تمام اداروں کے فنڈز روک کرکہیں اور خرچ کر دیئے ،نصیراحمد

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے رہنما آصف خان لاہور کے رہنما نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبد الکریم میو، ابو ہاشمی، رضوان خان جیالہ، شبانہ اظہر چوہدری، سیدہ حمیرا، عاصمہ اکرام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے تمام اداروں کے فنڈز روک کرکہیں اور خرچ کر دیئے ہیں مہنگائی کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا، مہنگائی میں کئی سو گنا اضافہ، اساتذہ کے خلاف کاروائیاں، جبری ریٹائرمنٹ، کلرکوں کی سالانہ ترقیاں بند، محکمہ انہار کے ملازمین کو وعدوں کے باوجود مستقل نہ کرنا، سیاسی بنیادوں پر ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ، ڈاکٹروں کے ساتھ معاہدہ شکنی جیسے اقدامات سے ان اداروں کے ملازمین آئے دن سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں۔

ان مظاہروں اور سڑکوں کے بند ہونے سے شہریوں کو اپنے روزگار اور بچوں کو سکولوں میں جانے سے مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ہسپتالوں میں ہڑتالوں کے باعث مریض علاج نہ ہونے سے اذیتیں اُٹھا رہے ہیں لیکن پنجاب حکومت کے ان گنت وزیر اور مشیر سب اچھا کی رٹ لگا رہے ہیں اور بڑی ڈھٹائی سے نیوز چینلوں پر آکر پنجاب حکومت کا دفاع کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت اپنے آمرانہ اندازِ حکومت کو جمہوری انداز میں تبدیل کرے عوامی مسائل حل کیے جائیں سرکاری ملازمین کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائیں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وزیروں اور مشیروں کو برطرف کر کہ عوامی مزاج کے منتخب نمائندوں کو ذمہ داری سونپی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -