الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت الخدمت یوتھ گیدرنگ کے عنوان سے کنونشن آج ہوگا

الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت الخدمت یوتھ گیدرنگ کے عنوان سے ...

  

لاہور(پ ر) ا لخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت الخدمت یوتھ گیدرنگ کے عنوان سے کنونشن آج ایوانِ قبال میں منعقدہو رہا ہے جس میں 25سے زائد یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے ۔پروگرام میں نامورٹرینر عبدالصمد خان اور تنزیلہ خان رضاکارانہ خدمات پر لیکچردیں گے۔ جبکہ ملک بھرمیں خدمت خلق کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے خواتین و حضرات پروین سعید، ماسٹر ایوب ،میجر (ر)طارق جاویدکو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف نامور سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان، یوتھ سوسائٹیز سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -