ٹرمپ اور اوباما میں ملاقات کے دوران عداوت چھپائی نہ جا سکی

ٹرمپ اور اوباما میں ملاقات کے دوران عداوت چھپائی نہ جا سکی

  

واشنگٹن(اے این این) وائٹ ہاس میں جب نومنتخب صدر ٹرمپ کی صدر اوباما سے ملاقات ہوئی تو دونوں میں عداوت بھی بعض موقعوں پر چھپائی نہیں جا سکی۔تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر نے انتحابی مہم کے دوران صدر اوباما کو تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا تھا جبکہ صدر اوباما نے کہا تھا کہ ٹرمپ صدر منتخب ہونے کے اہل ہی نہیں ہیں۔ارب پتی کاروباری شخصیت اور اب نومنتخب صدر نے صدر اوباما کی امریکہ میں پیدائش پر سوالات اٹھائے تھے اور صدر اوباما نے اسے کھلے عام مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔اب دونوں کی وائٹ ہاس میں تقریبا ڈیڑھ گھنٹے ملاقات ہوئی اور جب وہ میڈیا کے سامنے آئے تو دونوں نے ماضی کی تلخی کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی لیکن اس میں کامیاب نہیں ہوئے ۔دونوں نے اتحاد اور اقتدار کی پرامن طریقے سے منتقلی کے حوالے سے گرمجوشی سے بات چیت کی۔لیکن وہاں موجود کیمرے ایک اور کہانی بیان کرتے ہیں۔تصاویر میں ٹرمپ کچھ بھٹکے دکھائی دیتے ہیں اور بعض میں ان کے چہرے سے شرمندگی اور اوبامہ کے چہرے پر ناگواری واضح ہے ۔مصافحے کے دوران باراک اوبامہ کا سپاٹ چہرہ اور ٹرمپ کی زیر لب مسکراہٹ واضح دکھائی دی ۔ٹرمپ کے بے آرامی شدت سے محسوس کی گئی اوبامہ نے نئے صدر کو نظر انداز کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔لیکن مشیل اوباما اور میلانیا ٹرمپ کے درمیان علیحدہ ہونے والی ملاقات میں ایسا کچھ نہیں تھا۔ بعد میں وائٹ ہاس سے ٹرمپ کے روانہ ہونے کے چند منٹ کے بعد اوباما نے لیبرون جیمز کی میزبانی کی، اور ان کی روایتی مسکراہٹ لوٹ آئی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -