گورنر سندھ کی طبیعت ناساز مزار قائد پر حاضری نہیں دی

گورنر سندھ کی طبیعت ناساز مزار قائد پر حاضری نہیں دی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے باعث انہوں نے جمعہ کو مزار قائد پر حاضری نہیں دی۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے جمعہ کو مزار قائد پر حاضری نہیں دی اور وہ گورنر ہاس جانے کے بجائے ڈیفنس میں اپنے گھر چلے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزار قائد کی لفٹ خراب ہونے کے باعث گورنر سندھ حاضری دینے نہیں گئے کیوں کہ گورنر سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے جب کہ مزار قائد پر تعمیر ومرت کا کام جاری ہے ۔1937 کو بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں پیدا ہونے والے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سندھ کے 30 ویں گورنر ہیں، وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے، 2008 میں پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر صدارتی انتخاب بھی لڑا تھا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -