عشرت العباد ملک دشمن تھے تو اہم عہدہ کیوں دیا ،منظور وسان

عشرت العباد ملک دشمن تھے تو اہم عہدہ کیوں دیا ،منظور وسان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت منظور حسین وسان سینیٹر نہال ہاشمی کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کی تقرری کا اختیار صدر اور وزیراعظم کا ہے اگر ڈاکٹرعشرت العباد خان ریاست دشمن گورنر تھے تو مسلم لیگ (ن)نے کیسے انہیں اتنے اہم عہدے پر رہنے دیا ۔جمعہ نہال ہاشمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ لگتا ہے کہ نہال ہاشمی نے سستی شہرت کے لئے ایسا بیان دیا ہے یا پھر وہ خود دہشتگردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔صدر اور وزیراعظم نواز لیگ کے ہیں۔گورنر کی تقرری کا اختیار صدر اور وزیراعظم کا ہے۔اگر ڈاکٹر عشرت العباد ریاست دشمن گورنر تھا تو نواز لیگ نے کیسے انہیں اتنے اہم عہدے پر رہنے دیا۔وزیراعظم نواز شریف اسی گورنر کے ساتھ بیٹھ کر ایپکس کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا وزارت داخلہ کا کام ہے۔جانے والے کے خلاف لوگ یوں ہی باتیں کرتے ہیں۔خود نواز شریف نے کئی بار ڈاکٹر عشرت العباد خان کی تعریف کی ہے۔نہال ہاشمی نے بیان دیکر یہ تاثر دیا کہ وہ ڈیفیکٹو گورنر ہیں۔ڈاکٹر عشرت العباد ایک اچھے نفیس انسان ہیں۔انہوں نے بحیثیت گورنر اپنا بہت اچھا امیج بنایاہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -